9 مئی کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی سماعت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

23 Nov, 2024 | 11:40 AM

جمال الدین:بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئےدرخواست پرسماعت،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی جلدسماعت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کےوکلانےبانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کوجلدسماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعا کی،پراسیکیوٹر رانا اظہرنے جلد سماعت کی درخواستوں کی مخالف کی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،اس سے پہلے کئی تاریخوں پر بانی پی ٹی آئی کا وکیل دلائل کیلئےپیش نہیں ہوا ،اب جلدی کس بات کی ہے ضمانتوں میں 30 نومبر کی تاریخ مقرر ہے ۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر 30 نومبر کی تاریخ دی گئی تھی ،پراسیکیوشن نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کئی بار دلائل کیلئے مہلت مانگی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی جلدسماعت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں