لاہور میں موسم کی پہلی بارش، مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

23 Nov, 2024 | 11:27 AM

راودلشاد: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع، بند روڈ، بابو صابو، شیراکوٹ، یتیم خانہ چوک کے اطراف ہلکی بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔

لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اسموگ، دھند کی لہر کم ہوگئی، بند روڈ، بابو صابو، شیراکوٹ، یتیم خانہ چوک، کنال روڑ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، پیکو روڑ، ٹاؤن شپ فیروز پور روڈ پر ہلکی بارش ہوئی، لاہور میں بارش برسانے والے بادل بدستور موجود ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سموگ کے بادل لاہور سے اپنا رخ موڑ لیں گے ،آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی میں کمی متوقع ہے، لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح382ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں