علی ساہی: آئی جی پنجاب پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے، پولیس ملازمین اور اہلخانہ کو بیماریوں کے علاج کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کانسٹیبل شکیل احمد کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی عمران خالد کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے،اے ایس آئی بابر حیات کی اہلیہ ،سب انسپکٹر ظہور احمد کو 1 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل عبد الطیف اور کانسٹیبل لطف اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ،ڈرائیور کانسٹیبل محمد ارشد کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔
اسی طرح کانسٹیبل سعید احمد ،کانسٹیبل محمد یاسین کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ فی کس جبکہ ملتان کے کانسٹیبل محمد شعیب کو نفسیاتی علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔
تر جمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیلتھ مسائل کا شکار پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح، مزید اقدامات جاری رہیں گے۔