جنید ریاض:اچھی کارکردگی دیکھانے والے پیف پارٹنر سکولوں کے لئے12 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا،سکولوں کو بچوں کے رزلٹ، سہولیات کی فراہمی اور ٹیچرز کوالفیکیشن کی بنیاد پر کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔
پہلی پوزیشن پر بارہ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔دوسری پوزیشن پر 8 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سکولز کو 6 لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔چوتھی اور پانچویں پوزیشن والے سکولز کو 2 لاکھ روپے دیا جائے گا۔پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کی باقاعدہ گریڈنگ جاری کردی۔بچوں کے نتائج میں گریڈنگ کی بنیاد پر سکولوں کے ناموں کو شامل کیا جائے گا۔پیف حکام کےمطابق انعامی رقم سکولوں اور بچوں کی ویلفیئر پر خرچ ہوسکیں گے۔