ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے:سی سی پی او لاہور

ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے:سی سی پی او لاہور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ناجائز اسلحہ کے9445، اسلحہ کی نمائش کے194 جبکہ ہوائی فائرنگ کے536ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 129کلاشنکوف،559رائفلز،324گنیں،8492پسٹلزاور46ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ غیر قانونی اسلحہ،اسلحے کی نمائش، استعمال اور اس دھندے میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے۔

سی سی پی او  نے کہا کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔