ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس اہلکاروں کے مفت برگر کھانے   پرڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس

 پولیس اہلکاروں کے مفت برگر کھانے   پرڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  گڑھی شاہو میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ طور پر مفت برگر کھانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے  متعلقہ ایس پی کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ خبر میں مبینہ طور پر 15 کال کے رسپانس نہ آنے کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز ثابت ہوا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فیصل کامران نے یہ بھی کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اور لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا عمل سختی سے جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محکمے کی بدنامی کا سبب بننے والی کالی بھیڑوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔