سموگ کی شدت برقرار ,لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی آگے

23 Nov, 2024 | 09:31 AM

کومل اسلم: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی، لاہور آج بھی   لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسر نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 360 ریکارڈ کی گئی، ویلنشیا ٹاؤن میں AQI 485، سی ای آر پی آفس میں 429، سید مراتب علی روڈ پر 400 اور جوہر ٹاؤن میں بھی 400 ریکارڈ کی گئی۔

 ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فضائی آلودگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہر میں خشک سردی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔


 

مزیدخبریں