ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسے کیوں مانگے؟پولیس اہلکاروں کا برگر شاپ کے مالک اور بیٹے پر   تشدد

پیسے کیوں مانگے؟پولیس اہلکاروں کا برگر شاپ کے مالک اور بیٹے پر   تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: پیسے  مانگےپر  تھانہ گڑھی شاہو کے پولیس اہلکاروں کا برگر شاپ کے مالک اور اس کے بیٹے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

 دکاندار اعجاز نے بتایا کہ گزشتہ رات ساڑھے 8 بجے پولیس اہلکار برگر کھانے کیلئے ان کی دکان پر آئے۔ اہلکاروں نے برگر کھائے اور پیک کروائے تاہم جب اعجاز نے پیسے مانگے تو اہلکاروں نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

اعجاز کے مطابق ایک اہلکار سادہ کپڑوں میں تھا جبکہ دوسرے نے وردی پر سادہ شرٹ پہن رکھی تھی۔ اہلکاروں نے کہا کہ "لاک ڈاؤن میں ڈائننگ کیسے چلا رہے ہو؟" اور دھمکی دی کہ ابھی پرچہ دے دیں گے۔ پھر انہوں نے اعجاز کو دکان سے باہر گھیسٹتے ہوئے نکال دیا اور اس کے بیٹے پر بھی تشدد کیا۔دکاندار نے 15 پر کال کی مگر کوئی مدد نہ ملی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی بجائے اہلکاروں نے ان کی پشت پناہی کی۔ اعجاز نے پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی شکایت کا نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈائننگ کا ٹائم 10 بجے تک رکھا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی دکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس میں اس قسم کے واقعات مزید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔