ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں  اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں  اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ،پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبے کے بعدقیمتوں میں 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے مطالبہ کیا گیا،  جس سے قیمتیں 45 روپے فی لیٹر تک بڑھ جائیں گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات پر 1-2 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 18 فیصد کی شرح وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، حکومت نے فی الحال آئی ایم ایف کے اس مطالبےپرعمل درآمد سے گریز کیا ہے۔

  آئی ایم ایف نے خوراک جیسی ضروری اشیاء پر 15 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی ہے، تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک اس موضوع پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے،دوسری جانب، حکومت پیٹرولیم لیوی میں 45 روپے فی لیٹر سے 60 روپے تک کی کمی پر غور کر رہی ہے۔

اس کے مساوی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس ایڈجسٹمنٹ پر اعتراض نہیں کیا ہے بشرطیکہ یہ متفقہ محصولاتی اہداف کو یقینی بنائے۔