حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری شوکت خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

23 Nov, 2023 | 10:39 PM

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری شوکت خانزادہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا اور انہیں اپنے محکمے کالج ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے حیدرآباد تعلیمی بورڈ سے ظہرالدین شیخ کو بھی آڈٹ آفیسر کی پوسٹ سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے جو ہیڈ آفس میں رپورٹ کریں گے۔

 اسی طرح غلام مصطفیٰ بوک کو لاڑکانہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کی پوسٹ سے ہٹا کر انہیں ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ندیم سومرو کو لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اور سوشل ہاؤسنگ  میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سید عاشق شاہ کو لاڑکانہ بورڈ کے ایکٹنگ سیکریٹری کی چارج سے فوری طور پر ہٹا کر انہیں اپنی اصل پوزیشن آڈٹ آفیسر لاڑکانہ بورڈ پر رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں