مولانا فضل الرحمان  کا خالد مقبول صدیقی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

23 Nov, 2023 | 10:29 PM

ویب ڈیسک: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان  نے خالد مقبول صدیقی سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔   دعاء گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔ 

مزیدخبریں