ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، گوہر اعجاز

ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔  

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالرز تک پہنچائی جائیں گی۔ برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے لیے ایڈوائزری کونسلز قائم کر دی گئی ہیں، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسلز قائم کی گئی ہیں۔چینی سفیر کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے پلان پر بات چیت ہوئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کروں گا۔ ایڈوائزری کونسلز میں ملک کے نامور صنعتکار شامل ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرے گا۔