ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جیل سے  رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جیل سے  رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رفاقت اللہ خان :  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کو صوابی جیل سے رہائی کے بعد چارسدہ پولیس نے گرفتار کر لیا-
واضح رہے کہ اسد قیصر کو  آج ایبٹ آباد کے اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اسد قیصر کو صوابی سے سرڈھیری پولیس سٹیشن چارسدہ منتقل کیا گیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا- 
 9 مئی کو تحریک انصاف کے ورکرز نے موٹروے انٹر چینج پر جلاو اور توڑ پھوڑ کی تھی-  اسد قیصر کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں-  اسد قیصر کو نامعلوم ملزمان میں شامل کیا گیا ہے۔  اسد قیصر کو کل اے ٹی سی عدالت مردان میں پیش کیا جائے گا۔