عیسی ترین : کسٹم انٹیلی جنس نے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق ہزار گنجی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی چینی برآمد ہوئی۔ کاروائی میں 40 ٹن چینی قبضے میں لے لی گئی۔ قبضے میں لی جانے والی چینی اور گاڑی کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔