ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر کی الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ نے الوداعی ملاقات کی۔

 وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے روسی سفیر کے گرانقدر تعاون کو سراہا۔ انہوں نے روسی سفیر کو ان کی آئندہ ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے دوست رہیں گے۔

 دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ روس، خطے اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم ملک اور پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

 وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط اور توانائی تعاون کو فروغ دینے کے کلیدی شعبے ہیں جس سے ہمارے لوگوں کے ساتھ ساتھ خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔