190 ملین پاؤنڈ کیس؛ چئیرمین پی ٹی آئی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

23 Nov, 2023 | 05:15 PM

ویب ڈیسک: عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا مزیدچار روزہ ریمانڈ منظورکرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت نیب کی جانب سے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت کی جانب سے کیس کی  سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں