ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے میڈیکل کمپلیکس الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو گرفتار کر لیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپتال کے ایک شعبے کے سربراہ خالد ابو ثمرہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ سمیت کئی دیگر سینئر ڈاکٹروں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت دیگر ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے ایک کزن ادھم ابو سلمیہ نے بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی اور لکھا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کو ان کے کئی ساتھیوں سمیت اسرائیلی قابض افواج نے گرفتار کر لیا ہے۔