غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر 

23 Nov, 2023 | 11:10 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعدجنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی، اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی جمعہ تک شروع نہیں ہوگی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز جمعے کے روز سے ہوگا، اس سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا آغاز اصل معاہدے کے مطابق ہوگا۔

 عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا،رپورٹس کے مطابق معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے ۔

 خبر ایجنسی کے مطابق توقع کے برعکس ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ جھڑپوں کا سلسلہ جمعرات کو (آج) بھی نہیں رکے گا۔

 دوسری جانب جنگ بندی کامعاہدہ طے پانے کےباوجود صیہونی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، جبالیہ میں شدید بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس میں بھی 10افرادلقمہ اجل بن گئے۔

مزیدخبریں