(شہزاد خان ابدالی)شہر کی اوپن مارکیٹ گراں فروشوں کے نرغے میں،دودھ 180 ،دہی 220 روپےمیں بکنے لگا۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشوں کا مکمل راج برقرار،کسی بھی علاقے میں گراں فروش سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کیلئے تیار نہیں ۔
دودھ ،دہی ،دالیں ،چاول ،اور گوشت مہنگے دامون فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے،دودھ 180 ،دہی 220 روپے فروخت کیا جارہا ہے،مٹن 2200 سے 2400 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے ۔چاول 380 سے 510 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔