(کلیم اختر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلی شہد تیار کرنیوالے مافیا کیخلاف آپریشن جاری۔
چھاپہ مار ٹیموں نے بادامی باغ میں واقعہ جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 130کلو جعلی شہد، 10کلو گلوکوز سیرپ،10کلو چینی، ٹنز اور دیگر مال تلف کر کےمقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گندی دیواریں، زنگ آلود برتن،کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا،جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں۔
شہد یونٹ پر ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ جعلی شہد کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص شہد لاہور کی مقامی علاقوں کی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔