حقیقی آزادی مارچ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، سینیٹرشبلی فراز

23 Nov, 2022 | 11:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) حقیقی آزادی مارچ پر حملے کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کا بیان آ گیا۔ 

سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ ہم 26 نومبر کے حقیقی آزادی مارچ کے  حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا چیئرمین کی سلامتی پر ہونے والے کسی بھی قسم کے حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

تحریک انصاف کے احتجاج اور مارچ ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں کیونکہ فیملیز شرکت کرتی ہیں،اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں،مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد یا دہشت گردانہ حملہ ہوا اور خاص طور پر عمران خان پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

مزیدخبریں