ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بجائے ہمیں فیفا ورلڈکپ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان امیر قطر اور قطرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیےکھڑا ہے۔