پولیس اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اورسوئیڈن سے رابطے کا فیصلہ

23 Nov, 2022 | 04:58 PM

ویب ڈیسک:پولیس حکام نے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اورسوئیڈن سے رابطے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ  عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مفرورملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے، انٹرپول اورسوئیڈش ایمبیسی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب پولیس نے ملزم خرم نثار کےڈرائیوراوربرادرنسبتی کوحراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرکی شب کلفٹن تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز5 میں کارسوارسابق ڈپٹی کمشنر نثاراحمد کے بیٹے خرم نثارنےفائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کوقتل کرکے موقع پرسے فرارہوگیا تھا۔

واقعے کے تھوڑٰدیربعد ہی ملزم خرم نثارکراچی ایئرپورٹ پہنچا اورملزم نے کچھ گھنٹے ایئرپورٹ پرگزارے اورمنگل صبح غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے استنبول روانہ ہوگیا ملزم کے فرار ہونے کےواقعے نے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

پولیس کےزیرحراست ملزم کےبرادرنسبت عامر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں عامر نے ملزم خرم نثارکے فرار ہونے کی داستان سنادی انھون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم خرم نثار واردات کے بعد میرے ہوٹل آیا اور کہا کہ آج ہی ملک سے باہر جانا ہے ملزم کی پہلے بھی دشمنی تھی اورمیں سمجھا وہی معاملہ ہوا ہوگا۔

ملزم خرم نے گاڑی میں بتایا کہ لڑائی ہوگئی ہے اس لیے ملک سے باہرجانا ہے خرم نثار نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کرائی تھی ایئرپورٹ پر میری اہلیہ بھی ساتھ گئی تھی اسے دبئی جانا تھا۔

مزیدخبریں