ویب ڈیسک: پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 22, 2022
رپورٹ کے مطابق کلب انتظامیہ نے رونالڈو اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹ بالر نے کہا کہ میں ایرک ٹین ہیگ کی عزت نہیں کرتا کیونکہ وہ میری عزت نہیں کرتا۔