اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم اعلان

23 Nov, 2022 | 12:54 PM

(سٹی 42) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10، 50 ، 100 اور 1000 روپے کے پرانے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کے لئے  اہم اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی واپسی کی تاریخ 31 دسمبر 2022 مختص کردی,  عوام الناس پرانے نوٹوں کی تبدیلی 31دسمبر 2022 تک کروانے کے اہل ہونگے، اس کے بعد پرانے نوٹوں کی واپسی نہیں ہوگی۔

  اسٹیٹ بینک  حکام کا کہناہے کہ شہری اسٹیٹ بینک کی کسی بھی برانچ سے پرانے نوٹ تبدیل کرواسکتےہیں۔31 دسمبر کے بعد یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی قرار پائیں گے۔

مزیدخبریں