(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی فتح کے بعد عربی میں میچ کی کمنٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ارجنٹینا کے خلاف گول اسکور کرنے پر کمنٹیٹر کی عرب زبان میں کمنٹری کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، جسے دنیا بھر کے میڈیا نے بھی سرخیوں میں جگہ دی ہے۔
Swear to God, Football in arabic hit’s different #السعوديه_الارجنتين #FIFAWorldCup #Messi pic.twitter.com/lXarxUICyf
— Waqas Tariq (@waqas_tariq2) November 22, 2022
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا تھا، میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی سٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے 48 اور پھر 53 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
میچ کے بعد سعودی کھلاڑیوں کی میدان میں سجدہ ریز ہونے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میچ دیکھنے کی تصاویر نے میڈیا میں خوب جگہ سمیٹی تھی۔