ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کر کے ان کی مزاج پرسی کی تھی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یقیناً آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔