آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کردیے

23 Nov, 2021 | 11:24 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان نے پنجاب منسٹریل سٹاف کے دواسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دو آفس سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئےاسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب غلام محی الدین کا تبادلہ کردیا۔ غلام محی الدین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ پی پنجاب تعینات کیاگیاہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ برانچ پنجاب کاشف شہزاد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب ،آفس سپرنٹنڈنٹ ایشو برانچ اظہر یعقوب کو تبدیل کر کےآفس سپرنٹنڈنٹ ڈیویلپمنٹ برانچ پنجاب،آفس سپرنٹنڈنٹ فنانس برانچ افتخار علی خان کو تبدیل کرکے آفس سپرنٹنڈنٹ ایشو برانچ پنجاب تعینات کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں