دلہن شادی والے روز امتحان دینے پہنچ گئی،تصاویر وائرل

23 Nov, 2021 | 10:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) کسی بھی  فرد کے لئے خواہ وہ مرد ہو یا عورت  اپنی شادی کی تقریب بہت اہم ہوتی ہے ،خاص طو ر پرشادی بیاہ کے موقع پر دلہن کو اپنے سجنے سنورنے کی فکر ہوتی ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن اپنی شادی کے روز  امتحان دینے جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی بگتھاریا پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دُلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی کمرے میں پہنچ گئیں۔ شیوانگی نجی یونیورسٹی سے سوشل ورک میں گریجویشن کر رہی ہے اور  پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں۔

دوران  انٹرویو  انہوں نے بتایا کہ جب ان کے گھر والوں  کی طرف سے شادی کی تاریخ رکھی جا رہی تھی اس وقت امتحانات کا شیڈول جاری نہیں ہوا تھا لیکن جب امتحانات کا شیڈول جاری ہوا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہی ہوگا تو وہ حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری ، شادی والے دن اپنے پرچے کا ذکر اپنے گھر والوں سے کیا اوربتایا کہ وہ شادی والا دن ہونےکے باوجود اپنا پرچہ دینے کی خواہش رکھتی ہیں جس پر ان کے گھر والوں نے انہیں شادی کے دن پرچہ دینے کی اجازت دیدی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے لڑکی کو خوب داد دی۔

مزیدخبریں