(جنید ریاض)رواں سال بھی اساتذہ کے تبادلے ایس ٹی آر کے مطابق ہونگے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دسمبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائے گا.
تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔ اساتذہ کے تبادلے صرف اور صرف ایس ٹی آر کے مطابق ہونگے۔ ایس ٹی آر کے مطابق خالی سیٹوں پر ہی اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔
اساتذہ یونین کا کہنا ہے کہ ایس ٹی آر کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کی آپشن دستیاب نہیں ہونگی، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔