امریکا میں مہنگائی نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

23 Nov, 2021 | 09:10 PM

ویب ڈیسک: امریکا میں مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔  سرکاری رپورٹ کے مطابق امریکا میں کنزیومر گوڈز کی قیمیتیں 1990 کے بعد سب سےزیادہ ہوچکی ہیں

رپورٹ کے  مطابق  مختلف اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ برس اکتوبر کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد کھانے پینے، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 3 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔  امریکی محکمہ برائے افرادی قوت کے مطابق مجموعی مہنگائی کی شرح اکتوبر میں بڑھ کر 5.9 فیصد ہوگئی۔ جبکہ ملک میں مزدوروں کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔امریکی صدر نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے صورتحال میں جلد بہتری کا یقین دلایا ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے مہنگائی کیخلاف جنگ ان کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں