اداکارہ یمنٰی زیدی اپنےساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آنے پر چونک گئیں

23 Nov, 2021 | 07:41 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی )اداکارہ یمنی زیدی کو ایک انٹرنیٹ صارف کی جانب سے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر بعض اوقات مضحکہ خیز باتیں ہوجاتی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اداکارہ یمنی زیدی کی لائیو چیٹ کے دوران پیش آیا۔ یمنی زیدی انسٹا لائیو کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھیں کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ آ پ کی شکل اچھی ہے، آپ کو اداکارہ ہونا چاہیے۔

اس بے خبر انسٹا صارف کی جانب سے کیے گئے اس کمنٹ کے بعد یمنی زیدی کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں