سٹی 42: سیاسی مخالفین کا آپس میں لڑائی جھگڑا چلتا ہی رہتا ہے، اپنے قائدین کیخلاف کوئی بھی پارٹی رہنما اپوزیشن کی بات سننا گوارہ نہیں سمجھتا اور ایک دوسرے پر الزامات کے تیر چلاتے رہتے ہیں۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن کی بات کریں تو وہ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور جہاں موقع ملے تنقید کا نشانہ بنالیتے ہیں۔ ایسا ہی آج ایک واقعہ پنجاب اسمبلی راہداری میں پیش آیا جہاں عظمی بخاری اور فیاض چوہان کا آمنا سامنا ہوگیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کو کہا کہ چوہان صاحب ،جیل میں اپنے لئے سیل بنا لیں، جس پر فیاض الحسن چوہان نے جواب دیا کہ عظمی اگر جیل بھیجے تو جیل جانے کو تیار ہوں۔
صرف یہ ہی نہیں عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ پریس کانفرنس کے لئے جانے لگیں تو فیاض الحسن چوہان نے انہیں مشترکہ پریس کانفرنس کی آفر بھی کردی۔