مغلپورہ ; ڈکیتی کی واردات میں سٹور کی مالک خاتون کے چہرے پر چاقو کے وار

23 Nov, 2021 | 06:09 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)شہر میں ڈکیتی کی واردات نہ رک سکیں۔ مغلپورہ میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کی مالک خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے خاتون کے چہرے پر چاقو کے وار کرکے زخمی بھی کردیا۔ پولیس کے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔
 مغلپورہ تھانے کی حدود جہانگیر روڈ پر سٹور میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ڈیپارٹمنٹل سٹور چلانے والے خاتون کو دو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ڈاکو سٹور سے 70 ہزار نقدی ، ڈھائی تولے سونا ، موبائل فون، اور کھانے پینے کی اشیاء کا صفایا کر گئے۔

ڈاکو دوران واردات خاتون پر تشدد بھی کرتے رہے۔ڈاکوؤں نے خاتون کو چہرے پر چاکو کے وار کر زخمی بھی کردیا ۔ڈکیتی کی واردات چند روز مغلپورہ تھانے کی حدود میں ہوئی ۔

 پولیس کے متاثرہ خاتون مہوش کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کرلیا۔ تاحال ڈاکو گرفتار نہ ہو سکے۔ متاثرہ خاتون مہوش کا مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

مزیدخبریں