3 دن کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

23 Nov, 2021 | 06:09 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سموگ کے پیش نظر ہفتے میں 3 دن کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،فیصلے کا اطلاق صرف لاہور کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
سموگ کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کالجز ہفتے میں تین روز بند رہیں گے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اتوار کے علاوہ ہفتے اور پیر کے روز بھی چھٹی ہوگی،فیصلے کا اطلاق صرف لاہور کے تعلیمی اداروں پر 27 نومبر سے پندرہ جنوری تک ہوگا ۔

  واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث صوبائی حکومت نے لاہور میں تمام تعلیمی ادارے  اور نجی د فاتر  3 دن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔  دوسری جانب لاہور کی فضا بدستور انسانی صحت کے لئے مضرقرار دی گئی ہے، شہر 285 ایئر کوالٹی انڈیکس  کیساتھ دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپر آ گیا۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونےکی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں