ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگل نیشنل کریکولم پر حکومت کابڑا یوٹرن

Schools Categories for Textbooks
کیپشن: Schools Categories
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سنگل نیشنل کریکولم پر حکومت کا یوٹرن، سکولوں کی دو کیٹیگریز متعارف کرانے کا فیصلہ،یکساں نصاب کے علاؤہ نصاب پڑھانے والے سکولز کو لازمی پلس کا درجہ ملے گا۔
 یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے حوالے سے حکومتی پالیسی میں بڑا یوٹرن لیا گیا۔ حکومت نے سکولوں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں دس رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومت کی تیار کردہ نصابی کتب پڑھانے والے سکولوں کو لازمی کا درجہ ملے گا۔

سکولوں میں یکساں نصاب پر تیار کی گئی کتابوں کے علاؤہ بھی کتابیں پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ پبلشر کو ایک صوبے سے کتاب پر این او سی ملنے کے بعد دوسرے صوبے سے این او سی نہیں لینا پڑے گا، جبکہ برانڈز کی شناخت رکھنے والے سکولوں کو پورے پاکستان کے لئےصرف ایک ہی این او سی لینا ہوگا۔

وزارت تعلیم نے یکساں قومی نصاب کی پالیسی کا نیا فریم ورک کے ٹی او آرز طے کر لیےہیں۔ سکولوں کی کیٹیگریزکےعملی نفاذکیلئے وزارت تعلیم نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، سیکرٹری سکولز پنجاب شامل ہیں۔

کمیٹی سنگل نیشنل کریکولم کے فریم ورک میں لازمی اورلازمی پلس سکولوں پر تفصیلی پالیسی تیارکرےگی۔ کمیٹی میں چاروں صوبوں کےمحکمہ سکولزاورٹیکسٹ بک بورڈزکےسربراہان بھی شامل ہیں، کمیٹی ٹی او آرزکی بنیاد پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو جمع کروائےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer