خبردار! اے ٹی ایم ہیکرز کے نشانے پر

23 Nov, 2021 | 03:39 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مقامی بینک برانچ سے مبینہ طور پرڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58لاکھ سے زائد رقم لے اڑے۔بینک ذرائع نے کہا کہ ہیکرز نے ڈیوائس سے 5ہزار والے نوٹوں کے ٹرے کو ہیک کیا، ڈیوائس کا رابطہ  منقطع ہوا تو اےٹی ایم خود کار طریقے سے بندہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈآفس سےالرٹ بھی جاری ہوا، بینک کا گارڈ مشین تک پہنچا لیکن مشین خالی ملی، واقے کا مقدمہ درج کروادیا ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔بینک ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد بینک کے اےٹی ایم کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے عملہ اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں