ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ، ویڈیو وائرل

Seth Rollins
کیپشن: Seth Rollins
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ۔

سیٹھ رولنز  ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ورلڈ چیمپین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا اصلی نام کولبی لوپیز ہے۔جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر