ویب ڈیسک : بلدیہ عظمیٰ نے شہر لاہور کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی، 28 کروڑ کی لاگت سے شہرکے نو زونز میں مصروف ترین نو خستہ حال سڑکوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ, 2روز میں ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔
بلدیاتی نمائندوں کی بحالی ،بلدیہ عظمیٰ نے شہر لاہور کیلئےبڑا ترقیاتی پیکیج منظور کردیا،شہر کی نومصروف ترین خراب و خستہ حال شاہراہوں کی مرمت و بحالی کی جائیگی،شہر کے نو زونز سے ایک ایک مصروف ترین روڈ جو خستہ حال ہیں ان کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن 28 کروڑ کی لاگت سے ہر زون میں ایک ایک مصروف تین خستہ حال روڈز کی بحالی کریگی،ہر زون کو روڈ کی مرمت و بحالی کے لیے3کروڑ سے زائد کی رقم فراہم کی جائیگی۔
میئر لاہور کرنل ر مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی میئرز کی سفارشات کے مطابق ہر زون سے ایک ایک اہم شاہراہ مرمت و بحالی کے لیے فائنل کی گئی ہے،ہر ڈپٹی میئر کے زون کی سب سے خراب سڑک ٹھیک کروائی جائے گی,جاتی امرا تالاب سرائے6 کلو میٹر روڈ کو پانچ کروڑ،ساڑھے تین کلو میٹر لمبی خواجہ احمد حسان روڈ نظام پر 4 کروڑ ، تین کلو میٹر عارف چوک سمن اباد کو ایک کروڑ نوے لاکھ ،دو کلو میٹر طویل نواب پورہ روڈ کچا راواں روڈ پر دو کروڑ ، جامع مسجد محمدیہ روڈ نشترزون ، گوڑے شاہ روڈ ،ساڑھے تین کلو میٹر لمبی کامران پارک اینڈ بارہ دری روڈ شاہدرہ پر تین کروڑ 85 لاکھ سمیت شاد باغ تا بھوگی وال روڈ کی مرمت و بحالی کی جائیگی۔
بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت منظور ہونے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ میں سے فنڈز کی فراہمی کی جائیگی اور بمطابق قانون آٹھ فیصد استعمال کیا جائیگا، سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لیے دو روز میں ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے ، جبکہ ٹینڈرنگ کا عمل 15 روز میں مکمل ہونے کے بعد ورک اڈرز جاری ہوں گے۔