ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کے لیے محمد بن راشد المکتوم ایوارڈ کا اعلان ۔ متحدہ عرب امارات میں عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یادرہے وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اورورلڈ کپ جیتنے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ ایوارڈ دینے کا اعلان دبئی میں کیا گیا۔
عمران خان کا شمار دنیا کرکٹ کے عظیم ترین کپتانوں اور آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے تین جون 1971 کو انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا جب کہ اکتیس اگست 1974 کو کیرئر کا پہلا ون ڈے کھیلا۔عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں، 18 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی تباہ کن بولنگ سے انہوں 362 بلے بازوں کا آؤٹ کیا ۔
پاکستان کے وزیراعظم نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 3709 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 182 وکٹیں بھی حاصل کیں۔کرکٹ کیرئر میں بہترین بولر اور آل راؤنڈر کے بعد 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والے کامیاب ترین کپتان بنے، فاتح عالم بننے پر اکیس سالہ کرکٹ سفر ختم کیا