امیر چوک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

23 Nov, 2021 | 01:46 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:امیر چوک پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، محمد ارشد نامی شخص اپنی سابقہ کام والی جگہ اپنے  بقایہ واجبات (70ہزار روپے)  لینے گیا تو ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی۔ ملزمان نے تلخ کلامی کے رنج پر ارشد کو زخمی کردیا۔

گرین ٹاؤن امیر چوک پر لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے شہری زخمی تیس سالہ محمد ارشد سائن بورڈ بنانے والی فیکٹری میں اپنے بقایاجات لینے گیا تھا۔  ملزم بابر ، رستم ،اور صابر نے  تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ارشد کو زخمی کردیا،  محمد ارشد کے پاؤں پیر پر گولی لگی۔  پولیس نے ملزم صابر کو موقع سے گرفتار کر لیا، دو ملزم فرار ہو گئے ۔رسیکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی، علاج معالجہ کے لیے ریسکیو نے ارشد کوجناح ہسپتال منتقل کردیا ۔

 دوسری جانب تھانہ گرین ٹاؤن نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی،  زخمی محمد ارشد کا تعلق ساہیوال سے ہے جو لاہور میں سائن بورڈ بنانے کا کام کرتا ہے۔

مزیدخبریں