انوکھی شادی، دولہا موٹرسائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

23 Nov, 2021 | 01:41 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے پاکستان میں مہنگائی سے تنگ دولہا موٹرسائیکل پر دلہن کو لینے شادی ہال پہنچ گیا۔

صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن محلہ شاہد نگر میں انوکھی شادی دیکھی گئی جہاں پر بڑھتی مہنگائی کے باعث احتجاجا شاہ زیب شاہ نامی دولہا موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  میرج ہال پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار دولہے میاں کا بینڈ باجوں سے پر تپاک استقبال کیا گیا جبکہ دولہے شاہ زیب کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر مہمان اور باراتی سب خوشی سے نہال ہوگئے۔ 

 نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دولہے نے کہا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہوچکی ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لیے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پٹرول ڈلوا کردلہن لینے آگیا ہوں۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیے سالوں پرانی ثقافت اپنائی، دولہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ  دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔

اس موقع پر دولہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔

مزیدخبریں