ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈالر کے نام پر شہری کو پچاس لاکھ روپے کا چونا

Police arrested scammer
کیپشن: US Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان نے نفع کے بجائے لاکھوں کا نقصان کرا دیا۔ جعلسازوں نے شہری کو امریکی ڈالر کے نام پر پچاس لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈیل کرانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے پندرہ ہزار جعلی امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایک ملزمہ سمیت دو ملزمان ڈالرز کے بدلے پچاس لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پچاس لاکھ روپے کے عوض تیس ہزار ڈالرز ملنے تھے۔ ملزمان نے پندرہ ہزار ڈالرز دیئے جو جعلی تھے۔ ملزمان پچاس ڈالرز کے جعلی نوٹوں کے پیکٹ تھماکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار سوار ملزمہ سمیت دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔