محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں نوکریاں ہی نوکریاں

23 Nov, 2021 | 12:45 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر: محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے چھ سو سے زائد نئے ملازمین کی بھرتی کی اجازت مانگ لی۔
 محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے چھ سو سے زائد نئے ملازمین کی بھرتی کی اجازت مانگ لی۔ محکمہ پراسیکیوشن 27 پی اے، ایک سو چھتیس سٹینو گرافر، ایک سو اڑتیس کمپیوٹر آپریٹر، ستائیس ڈرائیور، ایک سو آٹھ سوئیپر، ایک سو ساٹھ چوکیدار بھرتی ہوں گے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے یہ سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن مذکورہ چھ سو سے زائد ملازمین کی بھرتی کا پروگرام رکھتا ہے۔

مزیدخبریں