ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ماڈل روبینہ خان پیا گھر سدھار گئیں

Robina Khan-Marriage
کیپشن: Robina Khan-Marriage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) پاکستان فیشن انڈسٹری کی خوبرو اور نوجوان ماڈل روبینہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

 روبینہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں,ماڈل نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سفید اور ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اْن کے شوہر نے بھی سفید لباس زیب تن کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں روبینہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں، روبینہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا 'قبول ہے۔ ماڈل کی پوسٹ پر صدف کنول، نمرہ خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر شوبز ستاروں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روبینہ خان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے، وہ اپنے کیرئیر میں کئی نامور برینڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer