ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی فضاآلودہ،سانس لینابھی دشوار

lahore air quality index
کیپشن: lahore air quality index
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی فضا بدستور انسانی صحت کے لئے مضر، شہر 285 ایئر کوالٹی انڈیکس  کیساتھ دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپر،محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونےکی پیش گوئی کی ہے۔

 ویب ڈیسک : کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈ یکس412، فتح گڑھ میں 378، گلبرگ مراتب علی روڈ پر 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 360،بحریہ ٹاؤن 349،انارکلی میں 343 ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 335، ٹاؤن شپ بلاک 2 میں 295 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 291 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کامطلع جزوی طورپرآبرآلود،موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔