(زین مدنی ) معروف گلوکار اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ’’ لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ’’ الّے ‘‘ کا پرومو جاری کردیا۔گانا چھبیس نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’ لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔ علی ظفر ٹویٹر پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ لیلا او لیلا‘‘ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔