ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان افغان مہاجرین کی آواز بن گئیں

ماہرہ خان افغان مہاجرین کی آواز بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستانی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں بسنے والےافغانی مہاجرین کے لیے آواز بلند کردی اور ان کے بنیادی حقوق پر زور دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ  ماہرہ خان نےتصویراور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان مہاجرین کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے  ان کے بنیادی حقوق پر زور دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ افغان مہاجرین کے خواب کسی طرح دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔‘ 

 انھوں نے خواب کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب گھر لینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، اپنے اہلِ خانہ کے لیے سہولیات دینا ہے جبکہ انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے امن کی ضرورت ہے۔ 

ماہرہ ن خان نےمزید کہا کہ میرابھروسا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے کی کامیابی کی کنجی ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اپنی تصویر کے عنوان میں انھوں نے لکھا کہ افغانستان 2020 میں ایجوکیشن کے معیار پر ہونے والی بات چیت ان افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔

یاد رہے اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی مداحوں کا پیار سمیٹنے میں بھی کامیاب رہی ہیں۔

 
 

  
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer