ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے،طلباء کا احتجاج

ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے،طلباء کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس ) پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کیخلاف طلبا کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، طلبا کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ہزاروں طلباء کے نتائج جاری ہی نہیں کیے گئے اور خصوصی امتحان میں شامل ہونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بورڈ نے دوسرے طلباء کے نتائج کا اعلان بھی اس وقت کیا جب تمام تر جماعتوں نے اپنے داخلوں کا پراسس مکمل کرلیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے صوبے ٹیکنیکل بورڈ جس میں سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے تمام طلباء کو پروموٹ کر دیا ہے ۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے طلبا رہنما حمزہ کا کہنا تھا پنجاب ٹیکنیکل بورڈ طلبا کے مستقبل سے کھیل رہا ہے اور پنجاب بورڈ کو بھی دوسرے تعلیمی بورڈ کی طرح سب امیدواروں کو پروموٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ اس سلسلے میں ہم نے بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer