شادی ہال سیل کرنے کے احکامات جاری

23 Nov, 2020 | 06:40 PM

Azhar Thiraj

(راؤ دلشاد ) اسسٹنٹ کمشنرز کی شہر بھر میں کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کے کاروائیاں جاری ،رائے ونڈ اور دیگر علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کو سیل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رات گئے تک کارروائیاں کیں۔ بال روم میرج ہال میں جاری فنکشن کی اطلاع ملی۔ انہوں نے میرج ہال کو موقع پر پہنچ کر بند کروا دیا اور مینجر کو گرفتار کر کے کھانے کو ضبط کر لیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے پیرا گون کا دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تعینات سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہا تھا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے کا دورہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں